ہوم · بلاگ · سبق 2: اے آئی ماڈلز کا انتخاب: کون سا اوزار کس کام کے لیے؟

سبق 2: اے آئی ماڈلز کا انتخاب: کون سا اوزار کس کام کے لیے؟

تحریر: تنزیل الرحمنCodeHubb & MindCrafts AIمفت اردو AI کورس

سبق نمبر: 2 اے آئی ماڈلز کا انتخاب: کون سا اوزار کس کام کے لیے؟

تحریر: تنزیل الرحمن ۔(CodeHubb & MindCrafts_AI) فروکہ (سرگودھا)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

جب ایک بڑھئی یا مکینک کام شروع کرتا ہے تو اس کے پاس اوزاروں کا پورا بستہ ہوتا ہے۔ اس بستے میں ہتھوڑی بھی ہوتی ہے، رینچ بھی اور آری بھی۔ اگر کوئی اناڑی ہتھوڑی سے پیچ کسنے کی کوشش کرے تو وقت بھی برباد ہوگا اور کام بھی خراب ہوگا۔ قصور اوزار کا نہیں بلکہ کاریگر کی بے خبری کا ہوتا ہے۔

اے آئی کی دنیا میں بھی روزانہ یہ بحث سننے کو ملتی ہے کہ کون سا ٹول سب سے بہترین ہے۔ ایک سنجیدہ کام کرنے والا کبھی کسی ایک ٹول پر آنکھیں بند کر کے تکیہ نہیں کرتا۔ وہ یہ دیکھتا ہے کہ میرے ہاتھ میں کام کس نوعیت کا ہے اور اس وقت کون سا پلیٹ فارم مجھے مطلوبہ نتیجہ سب سے بہتر انداز میں دے سکتا ہے۔

بڑے پلیٹ فارمز کو کام کی نوعیت کے مطابق یوں سمجھیں: اگر آپ کو فوری برین اسٹارمنگ کرنی ہو، کسی نئے بزنس کے بنیادی خاکے سوچنے ہوں، یا عام کاروباری ای میلز کا فلو بنانا ہو تو ChatGPT کی ہمہ جہت فطرت بہت کام آتی ہے۔ اگر آپ کے پاس کلائنٹ کی پچاس صفحات پر مشتمل کوئی پیچیدہ دستاویز ہے، کوئی لمبا معاہدہ ہے، یا کسی پرانے کوڈ کا تفصیلی تجزیہ درکار ہے تو Claude کا پرسکون لہجہ اور باریک بینی زیادہ مددگار ثابت ہوتی ہے۔ دوسری طرف اگر آپ نے گوگل کے ماحول میں کام کرنا ہو، یوٹیوب ویڈیوز کا جائزہ لینا ہو، یا لمبی ویڈیوز اور بڑی فائلوں کا ڈیٹا ایک ساتھ کھنگالنا ہو تو Google Gemini کی ملٹی موڈل صلاحیت زیادہ فائدہ دیتی ہے۔

عملی مشق اور تجربہ: آج ہم ایک ہی مختصر سا کام دو مختلف پلیٹ فارمز کے سامنے رکھیں گے تاکہ ان کے مزاج اور آؤٹ پٹ کے لہجے کا فرق واضح ہو۔ 1. براؤزر میں chatgpt.com کھولیں اور لکھیں: "ایک مقامی دیسی مٹھائی کی دکان کے فیس بک پیج کے لیے خوش آمدید کا ایک شائستہ اور روایتی جملہ لکھیں۔" 2. اب یہی فقرہ claude.ai یا gemini.google.com میں لکھ کر چلائیں۔

آج کا حاصل اور ٹاسک: دونوں جوابات کو آمنے سامنے رکھ کر پڑھیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ دونوں نے بات درست لکھی ہے، مگر الفاظ کا چناؤ، گرمجوشی اور بناوٹ مختلف ہے۔ کوئی انداز شاید آپ کے علاقے اور برانڈ کے مزاج سے زیادہ میل کھاتا ہو اور کوئی کم۔

اپنی نوٹ بک پر یہ سنہری اصول لکھ لیں: "کوئی ٹول مستقل فاتح نہیں ہوتا؛ کاریگری یہ ہے کہ کام کا مزاج دیکھ کر اوزار چنا جائے۔"

کمنٹ میں بتائیں کہ آپ کو کس ٹول کا انداز اپنے لوکل برانڈ کے لیے زیادہ قدرتی لگا؟

@[100002633121644:2048:تنزیل الرحمن] #Lesson2 #AITools #SmartSelection #ToolboxMindset #MindCraftsAI #CodeHubb

پچھلے تمام اسباق کے لیے واٹس ایپ چینل جوائن کریں اور سبق نمبر 1 کے لیے کمنٹ چیک کریں۔

یہ سبق پسند آیا؟

مکمل کورس بالکل مفت ہے — روزانہ کا نیا سبق فیس بک پیج اور واٹس ایپ چینل پر ملتا ہے۔