ہوم · بلاگ · سبق 1: چیٹ بوٹ کے پیچھے اصل میں کیا چل رہا ہے؟

سبق 1: چیٹ بوٹ کے پیچھے اصل میں کیا چل رہا ہے؟

تحریر: تنزیل الرحمنCodeHubb & MindCrafts AIمفت اردو AI کورس

سبق نمبر: 1 چیٹ بوٹ کے پیچھے اصل میں کیا چل رہا ہے؟

تحریر: تنزیل الرحمن ۔(CodeHubb & MindCrafts_AI) فروکہ (سرگودھا)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

آج کل سوشل میڈیا پر ہر بندہ چیٹ جی پی ٹی استعمال کر رہا ہے۔ کوئی درخواست لکھوا رہا ہے، کوئی شاعری سن رہا ہے، اور اکثر دوست یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ اسکرین کے پیچھے کوئی انسان جیسا دماغ بیٹھا ہے جو سب کچھ جانتا ہے۔ ایک عام صارف اور ایک ڈویلپر میں یہی فرق ہوتا ہے۔ ہم نے اس اسکرین سے آگے دیکھنا ہے کہ اصل میں سسٹم کے پیچھے چل کیا رہا ہے۔

سادہ سی بات یہ ہے کہ اے آئی کے پاس کوئی اپنی عقل یا انسانی شعور نہیں ہوتا۔ یہ کھربوں کتابوں، کوڈ اور مضامین کے ڈیٹا پر ٹرین کیا گیا ایک امکانی نظام (Probabilistic System) ہے، جو صرف یہ اندازہ لگاتا ہے کہ آپ کی بات کے بعد اگلا سب سے موزوں لفظ یا ٹوکن کون سا آنا چاہیے۔ جسے ہم چیٹ بوٹ کہتے ہیں وہ صرف سامنے کا ایک سادہ انٹرفیس ہے، اصل طاقت پیچھے بیٹھے فاؤنڈیشن ماڈل کی ہوتی ہے۔

مارکیٹ میں اس وقت چند بڑے نام ہیں جن کا کام کرنے کا انداز مختلف ہے: 1. گوگل جیمنائی (Google Gemini): اس کی بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ بیک وقت تحریر، تصاویر، آڈیو اور ویڈیوز کو گہرائی سے پرکھ سکتا ہے (Native Multimodal)، اور بہت بڑی کتابوں کا مواد ایک ساتھ سامنے رکھ کر تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 2. اوپن اے آئی کا جی پی ٹی (OpenAI GPT): یہ عام فہم بول چال، روزمرہ منطق اور تیز رفتار سوال و جواب میں ایک آزمودہ کارپوریٹ کلاؤڈ انجن ہے، مگر اس کی باگ ڈور مکمل طور پر کمپنی کے اپنے سرورز پر مقفل ہے۔ 3. انتھروپک کلاڈ (Claude): طویل مضامین، علمی تحقیق اور سلجھے ہوئے کوڈنگ اسٹرکچرز کے تجزیے میں اس کا انداز خاصا متوازن اور سنجیدہ رہتا ہے۔ 4. اوپن ویٹس ماڈلز (Llama وغیرہ): یہ وہ ماڈلز ہیں جنہیں ہم اپنے کمپیوٹر یا کلائنٹ کے پرائیویٹ سرور پر چلا سکتے ہیں تاکہ ڈیٹا باہر نہ جائے۔ البتہ ان کے لیے اچھے گرافکس کارڈ (Dedicated GPU اور VRAM) کے ہارڈویئر کی ضرورت پڑتی ہے۔

ایک اچھے کاریگر کا کام یہ نہیں ہوتا کہ وہ ہر جگہ ایک ہی اوزار چلائے، بلکہ وہ کام کی نوعیت دیکھ کر صحیح ماڈل منتخب کرتا ہے۔

عملی مشق اور تجربہ: کوئی بھی اے آئی ٹول کھولیں اور اس سے روایتی سوال پوچھنے کے بجائے اس کے منطقی ربط کو پرکھیں۔ چیٹ میں یہ پرامپٹ لکھیں: "ایک دریا کے کنارے ایک بھیڑیا، ایک بکری اور گھاس رکھی ہے۔ فرض کرو کہ یہاں بھیڑیا گھاس کھاتا ہے اور بکری گوشت۔ کشتی والا ایک وقت میں صرف ایک چیز لے جا سکتا ہے۔ اگر وہ پہلے گھاس کو پار لے جائے تو پیچھے کیا نقصان ہوگا؟"

ماڈل کا جواب غور سے پڑھیں۔ اگر ماڈل نے آپ کی شرط سمجھے بغیر انٹرنیٹ کی پرانی کہانی دہرا دی تو وہ کہے گا کہ بھیڑیا بکری کو کھا جائے گا۔ لیکن اگر اس نے آپ کی دی ہوئی نئی شرط پر دھیان دیا، تو وہ بتائے گا کہ بھیڑیا اور گھاس اکیلے رہ گئے اور چونکہ بھیڑیا گھاس کھاتا ہے، اس لیے وہ گھاس کھا جائے گا۔

آج کا حاصل اور ٹاسک: اس مشق سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ اے آئی رٹے پر نہیں، بلکہ آپ کے دیے ہوئے اصولوں اور سیاق (Context) کے مطابق جواب تیار کرتا ہے۔ آج کا ٹاسک یہ ہے کہ اس سوال میں کوئی اور الٹی شرط رکھ کر دیکھیں اور نوٹ کریں کہ ماڈل آپ کے اصولوں پر قائم رہتا ہے یا بھٹک جاتا ہے۔

اپنی کاپی پر صرف یہ بات لکھ لیں: "اے آئی کوئی جادو نہیں، بلکہ ہمارے دیے ہوئے سیاق اور قواعد پر چلنے والا ایک پیٹرن انجن ہے۔"

کمنٹ میں ضرور بتائیے گا کہ ماڈل آپ کی تبدیل کردہ شرط پر پورا اترا یا پرانے قصے میں الجھ گیا؟

@[100002633121644:2048:تنزیل الرحمن] @[61594968852417:2048:CodeHubb & MindCrafts AI] #Lesson1 #AIWebDev #SkillFirst #MindCraftsAI #CodeHubb

یہ سبق پسند آیا؟

مکمل کورس بالکل مفت ہے — روزانہ کا نیا سبق فیس بک پیج اور واٹس ایپ چینل پر ملتا ہے۔